اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ پر مشتمل سہ ملکی سیریز 2025 کے ٹکٹ 4 فروری شام 4:00 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ ٹکٹس شائقین کرکٹ آن لائن یا پھر ملک بھر کے مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بھی خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شائقین کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز 8 فروری سے کھیلی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹ کی قیمتوں کو معقول رکھنے کی ضمانت دی ہے، جو عام انکلوژرز کے لیے صرف 350 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی۔ سیریز کا انعقاد لاہور کے جدید ترین قذافی اسٹیڈیم (جی ایس ایل) اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم (این بی ایس) میں ہوگا۔

لیکن کیا ٹرائی سیریز کے ٹکٹس ٹی سی ایس سینٹرز میں موجود ہیں بھی یا نہیں؟

’وی نیوز‘ نے اسلام آباد آبپارہ میں قائم ٹی سی ایس سینٹر سے جب رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کل سے ان کے دفتر میں چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس فروخت ہورہے ہیں، اور شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرچکی ہے۔

ٹرائی سیریز کے ٹکٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز کے ٹکٹس تو اب تک ہمارے پاس نہیں پہنچے اور نہ ہی اس حوالے سے ہمیں کسی قسم کی کوئی اپ ڈیٹ موصول ہوئی ہے، اور اس کی وجہ تو ہمیں معلوم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس آج سے ملنا شروع، کونسا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟

ان کا مزید کہنا تھا چیمپیئنز ٹرافی کے اب تک ہمارے پاس ٹکٹس پڑے ہیں، جو ہم فروخت کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح