ضلع باجوڑ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا قبائلی ضلع ہے مگر وہاں خواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
خیبر پختونخوا میں انضمام اور تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے بھی ضلع باجوڑ کی لڑکیوں کی تقدیر نہ بدل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع باجوڑ کی واحد وکیل : ’میں نے قبائلی خواتین کی مدد کے لیے قانون کی پریکٹس شروع کی‘۔
12 لاکھ 86 ہزار نفوس پر مشتمل ضلعے کی 7 تحصیلوں میں سے 6 میں لڑکیوں کے لیے ایک بھی ہائر سیکنڈری اسکول موجود نہیں ہے۔