وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی ہے، جس میں بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے  سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی وزیراعظم کے اعزاز میں صدر زرداری کا ظہرانہ، پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق

پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کی داد رسی کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp