مریم نواز کا عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر تبصرے سے گریز

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ’ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے‘، آرمی چیف کے نام عمران خان کے خط پر عرفان صدیقی کا تبصرہ

لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پاکستانی عوام نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ ملک میں آبادی بڑھ چکی اور سڑکیں چھوٹی ہوچکی ہیں اس لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کی بہت کالیں آئیں جنہیں عوام مسترد کرچکے ہیں۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ آپ کی باتیں سن کر لگتا ہے کہ میں نے کارکردگی کے میڈلز پہن لیے ہیں، میں میڈیا ورکرز کے لیے اپنے دور حکومت میں بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں، صحافیوں کے لیے اچھی ہاؤسنگ کالونی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ اللہ تعالیٰ ایک دن سچ کرکے دکھائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مڈغاسکر کی دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی