صدر زرداری کی چینی صدر سے ملاقات، کن اہم معاملات پر گفتگو ہوئی؟

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کو مضبوط بنانے کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر مملکت کا شاندار استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت اور چینی صدر کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔ دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی

صدر مملکت نے گفتگو کے دوران چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور چینی عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔ صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں چین کے گہرے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت باہمی طور پر سودمند تعاون کے تصور کی روشن مثال ہے ۔ ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے موقع پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کیوں؟

ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک -چین کمیونٹی مضبوط بنانے کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو ایک وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔ بعد ازاں چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری منگل کو 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے، ان کا دورہ 8 فروری کو مکمل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی