بھارت میں بپھرے ہوئے جنگلی ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ جرمن شہری موٹرسائیکل پر تامل ناڈو کی ریاست میں ٹائیگر ویلی سے گزر رہا تھا جہاں ہاتھی نے اس پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں ہاتھی سے دوستی کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بپھر ہوئے ہاتھی نے سیاح پر حملہ کرتے ہوئے اسے درختوں میں پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں سے گزرنے والے دیگر افراد نے ہاتھی کو دیکھتے ہوئے اس طرف جانے سے گریز کیا، تاہم جرمن سیاح ہدایت کو نظر انداز کیا اور آگے بڑھ گئے۔
پولیس کے مطابق ہاتھی کے حملے کے بعد جرمن سیاح کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے جرمن سیاح کی فیملی سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن سیاح نے تنبیہہ کے باوجود ہاتھی کی جانب اپنا سفر جاری رکھا جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں ملائیشیا: بچے کو ٹکر مارنے پر ہاتھیوں کا شدید انتقام، کارسواروں کے ساتھ کیا ہوا؟
یاد رہے کہ بھارت میں تقریباً 30 ہزار ایشیائی جنگلی ہاتھی موجود ہیں، اور اکثر اوقات جنگل کی طرف جانے والے افراد پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔














