بنگلہ دیش: مشتعل مظاہرین کا شیخ مجیب الرحمان کی رہائشگاہ پر حملہ، توڑ پھوڑ

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں طلبا انقلاب کے باعث حکومتی تبدیلی کے بعد سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی زیرعتاب ہے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد ملک سے مفرور ہیں تاہم مخالفین کی جانب سے اب بھی ان کے خلاف احتجاج کیے جاتے ہیں۔

بدھ 5 فروری کی شام مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دھان منڈی 32 میں واقع بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پرتشدد حملہ کیا، اور گیٹ توڑ کر زبردستی احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہنگامی آرائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں عوامی لیگ نے متنازع بنا دیا، شیخ مجیب کو بابائے قوم نہیں سمجھتے، بنگلہ دیشی مشیر اطلاعات

یہ احتجاج سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی آن لائن تقریر کے جواب میں کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے دھان منڈی 32 میں بلڈوزر مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا اور شام 9 بجے مکان کو منہدم کرنے کی دھمکی دی تھی، تاہم مظاہرین منصوبہ تبدیل کرتے ہوئے رات 8 بجے سے پہلے ہی وہاں پہنچ گئے۔

احتجاجی مظاہرین ایک ریلی کی شکل میں شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔

مظاہرین نے کہاکہ شیخ مجیب الرحمان کا خاندان آمریت اور فسطائیت کی علامت ہے، انہوں نے ملک میں مجیب ازم اور فاشزم کے کسی بھی نشان کو مٹانے کے اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرین شیخ حسینہ واجد کے خلاف بھی نعرے لگاتے رہے، اور انہیں واپس لا کر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین میں سے کچھ لوگ گھر کی دوسری منزل پر چڑھ گئے، اور شیخ مجیب الرحمان کی تصویروں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچایا۔

اس سے قبل طلبا تحریک کے کنوینیئر حسنات عبداللہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ آج رات بنگلہ دیش کی سرزمین کو فاشزم سے آزاد کردیا جائےگا۔

تحریک کے کنوینیئر شریف عثمان ہادی اور قومی شہری کمیٹی کے رکن سمیت کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر حملے کی وارننگ اور مکان کو گرانے کے ارادے کی پوسٹس شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کے مجسمے پر عوام کا حملہ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دھان منڈی 32 کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ 5 اگست کو عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اس گھر پر حملہ کیا تھا اور کچھ حصوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان