آئین کی گولڈن جوبلی میں مدعو کرنے پر چیف جسٹس کا اسپیکراسمبلی سے اظہار تشکر

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے علیحدہ خطوط میں آئین کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دینے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب قومی اسمبلی کی میزبانی میں 10 اپریل کو منعقد ہوئی تھی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے اسپیکر کے نام اپنے خط میں آئین کی 50 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آئین پارلیمینٹ کو ملک میں قانون سازی کا منبع قرار دیتا ہے۔ انہوں نے عدالتی ذمے داریوں کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پارلیمینٹ موثر قانون سازی کے ذریعے قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے رہنمائی کرتی رہے گی۔

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز سے آئین کی 50 سالگرہ کی گولڈہوئے کہا کہ یہ دعوت ان کے لیے باعث مسرت اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے عدالتی مصروفیات کی وجہ سے اس اہم ایونٹ میں شرکت سے قاصر رہنے پر معذرت کی تاہم انہوں نے قیادت کو اس اہم اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے پارلیمان اور جمہوریت کی مضبوطی میں اضافہ ہو گا۔

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں ریاست کے تینوں ستونوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف آزاد کشمیر کی جانب سے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp