پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 31 جنوری 2025ء کو 16,044.1 ملین ڈالر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر: 11,418.3 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر: 4,625.8 ملین ڈالر ہیں۔
31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46 ملین ڈالر اضافے سے 11,418.3 ملین ڈالر ہو گئے۔