فخر زمان کو کونسی بیماری ہوگئی تھی جس نے ان کا 10 کلو وزن کم کردیا، اوپنر نے سب بتادیا

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان جو کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے، اس حوالے سے شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے، اب ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ وہ بیماری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے بتایا کہ انہیں انجری نہیں تھی بلکہ وہ بیمار تھے۔ انہیں ہائپر تھائیرائیڈ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کا 10 کلو وزن کم ہوا اور پٹھے کمزور ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی ریکوری میں بہت وقت لگا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی؟

فخر زمان نے بتایا کہ انہیں بیماری کی تشخیص میں بہت وقت لگا، انہیں 4 مہینے سے یہ بیماری تھی لیکن انہیں بہت لیٹ پتہ چلا۔ اسی وجہ سے ٹیم سے بھی باہر تھے، اور کوئی وجہ نہیں تھی۔

کرکٹر نے بتایا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن شروع کے 4،5 میچ ان کے لیے بہت مشکل تھے، انہیں ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کھیلنا بھول گئے ہیں لیکن آہستہ آہستہ پرفارمنس بہتر ہوتی رہی اور اب بالکل 100 فیصد ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری، عاطف اسلم کی تعریفیں

فخر زمان کا کہنا تھا کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بہت پُر جوش ہیں اور یہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے یہ بہت بڑی بات ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کرنے سے متعلق سوال پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے لیے نمبر معنی نہیں رکھتا، وہ آسانی سے رنز بنا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے بابر اعظم اوپننگ میں اچھا پرفارم کریں گے اور ان کے لیے چیزیں آسان کریں گے۔ فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شروعات چیمپیئنز ٹرافی سے ہوئی تھی جو کہ بہت زبردست تھی اور کوشش کروں گا کہ 2025 میں کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی پہلے والی سے بھی زیادہ یادگار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟

فخر زمان نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی، وہ تمام میچز جیتیں۔ سب سے پہلا ٹارگٹ نیوزی لینڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میڈیا ہائپ کی وجہ سے کھلاڑیوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے لیکن ہم وہ عام میچ کی طرح کھیلتے ہیں اس کے لیے کوئی اضافی ٹریننگ نہیں ہوتی۔

 2017 چیمپیئنز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ جونیئر تھے تو سرفراز بھائی، شعیب ملک اور جنید خان سے بہت کچھ سیکھا۔ ایک سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ اگر 90 میٹر سے لمبا چھکا لگایا جائے تو اس پر 2 اضافی رنز ملنے چاہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp