بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ملاکنڈ کے اسٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی جلسوں میں شرکت سے روک دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور سب رجسٹرار بے نظیر یونیورسٹی مالاکنڈ کی جانب سے یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ و طالبات کو سیاسی جماعتوں کے جلسہ جلوسوں میں شرکت سے روکنے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ملاکنڈ میں تعلیمی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو 8 فروری کے جلسے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 6 فروری کو تمام سٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی پارٹیوں کے جلسے جلوسوں سے روک دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملاکنڈ میں صوبائی و وفاقی محکموں کے ملازمین کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسے میں شرکت نہ کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے آ8 فروری کے جلسہ سے 2 دن قبل یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔