خیبرپختونخوا میں عوامی نمائندے کرپٹ ہیں، عمران خان سے کہہ کر سب کو نکلواؤں گا، اعظم سواتی

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے اپنی ہی جماعت کی صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک جیل میں قید 1100 کارکنوں کو نہ پوچھنے والے اپنی گاڑیوں پر جھنڈے نہیں لہرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا

اٹک جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے مانسہرہ میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا خون بیچ کر پروٹو کول انجوا ئے کرنے والوں کے جھنڈے اتروائیں گے۔

اعظم سواتی کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضلع مانسہرہ کرپشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے نوکریوں کے پیسے ٹرانسفرز کے پیسے ٹھیکوں کے نام پر پیسے، مانسہرہ کے شہریوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیے مگر بعض عوامی نمائندے اس کی قدر نہ کرسکے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی فرصت میں عمران خان کو بتائیں گے کہ مانسہرہ سمیت پورے خیبرپختونخوا میں کر پشن کا بازار گرم ہے، مانسہرہ کے سینکڑوں ورکرز جیل میں ہیں مگر ہمارے نمائندے کسی کے پاس نہیں گئے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: اختیارات کے ناجائز استعمال پر اعظم سواتی کیخلاف از خود نوٹس نمٹادیا

 پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کو برداشت نہیں کرتے لہذا وہ ایسی نمائندوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp