پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل
یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Our squad in Pakistan’s official ICC Champions Trophy 2025 jersey 😎🇵🇰
How good does it look on them❓ ✨#WeHaveWeWill | #WearYourPassion pic.twitter.com/OpP2TtboRG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2025
آفیشل کٹ سامنے آنے پر کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار اور پرعزم ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان
نئی لانچ کی گئی جرسی گہرے سبز رنگ کے شیڈز کے ساتھ نیون سبز ہے جو ملک کی کرکٹ کی میراث کی علامت ہے۔
Presenting Pakistan team's official jersey for the ICC Champions Trophy 2025 🇵🇰🌟
Order now at https://t.co/TWU32Ta9wL 🛒#ChampionsTrophy | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/iXZH4TVKqf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2025
قومی ٹیم کے اپنے ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے حوالے سے پاکستانی شائقین کی توقعات بلند ہیں اور ان کے علاوہ دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین بھی چیمپیئنز ٹرافی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیوں کہ اس میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔