وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی سے کہا ہے کہ امید ہے وہ اپنے سسر شاہد آفریدی جیسی کاکردگی دکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت کا انتظار کریں گے جب بھارت کو شکست دیں گے، وزیر اعظم کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اپنے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی۔
وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب بھارت سے میچ دبئی میں ہوگا، تو آپ مجھے بھی لے چلیں، اعظم صاحب آپ سے بڑی توقع ہے، کہاں ہے اعظم؟ رضوان کہاں ہے؟ آپ سے بڑی توقع ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح: وزیراعظم کیجانب سے مزدوروں کو لندن کی سیر کروانے کا مشورہ
شہباز شریف نے شاہین آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے سسر کے نقش قدم پر چلیں اور ’وکٹوں کے ڈھیر‘ لگادیں، چیمپیئن ٹرافی انشااللہ اللہ تعالی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا۔‘