پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی فراغت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کی فراغت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں دونوں نگران وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے فوری طور پر روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ سے اپنی نگرانی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں روزمرہ کے امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے نتیجے میں منتخب حکومتوں کے قیام تک روزمرہ کے امور کی دیکھ بھال کے لیے عدالت اپنی نگرانی میں طریقہ کار وضع کرے۔

درخواست صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاق کو داخلہ، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران حکومتوں کی تشکیل کے تمام حقائق فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دستورِ پاکستان اور انتخابی قوانین کی متعلقہ بنیادوں کو بھی بیان کیا گیا ہے جبکہ درخواست دستور کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب