ریاض میں لیپ 2025 کا آغاز، دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض میں آج سے مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ لیپ 2025 کا آغاز ہوگیا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اور ڈیجیٹل انقلاب کے حوالے سے دنیا کے سب سے نمایاں کانفرنسز میں سے ایک ہے۔ یہ ایونٹ ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہورہا ہے اور 12 فروری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں ریاض میٹرو منصوبے کا افتتاح، سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی قدم

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے اس ایونٹ کا مقصد مستقبل کے رجحانات کو سمجھنا، جدید حل تلاش کرنا اور عالمی سطح پر شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے۔ لیپ 2025 میں دنیا بھر سے مشہور ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس اور ماہرین کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، بگ ڈیٹا، بائیوٹیک، اور بلیک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ دنیا کے نامور ماہرین ان شعبوں میں ہونے والی پیشرفت اور ان کے اثرات پر گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ لیپ 2025 میں مختلف ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں نئی اختراعات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

اس ایونٹ کی ایک خاص بات (روکٹ فیول) اسٹارٹ اپ مقابلہ ہے، جس میں دنیا بھر سے 120 بہترین اسٹارٹ اپس شرکت کررہی ہیں۔ اس مقابلے میں جدید کاروباری آئیڈیاز پیش کیے جائیں گے، اور کامیاب اسٹارٹ اپس کو ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ یہ مقابلہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمی سطح پر اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں ریاض، سعودی عرب میں پاکستانی لباس کی مقبولیت، بڑھتا ہوا رجحان

لیپ 2025 جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی نمایاں کررہا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے عالمی ماہرین، سرمایہ کار اور نئی نسل کے انوویٹرز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر نہ صرف مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر بحث کررہے ہیں بلکہ ایسی شراکت داریاں بھی قائم کررہے ہیں جو دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی راہیں ہموار کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp