ریاض میٹرو منصوبے کا افتتاح، سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی قدم

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میٹرو منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا جو سعودی عرب میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک انقلابی قدم ہے۔

یہ منصوبہ 176 کلومیٹر طویل 6 لائنوں اور 85 جدید اسٹیشنز پر مشتمل ہے جن میں 4 مرکزی اسٹیشنز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا روشن سفر، 10 سالہ حکمرانی کا سنگ میل

ریاض میٹرو کو جدید تکنیکی اور ماحولیاتی معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس کی تعمیر میں 19 بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کا نتیجہ قرار دیا جو مملکت کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

مزید پڑھیے: شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

یہ منصوبہ سعودی عرب کی ترقیاتی حکمت عملی اور وژن 2030 کے اہداف کو پورا کرنے کے سلسلے میں خاصی اہمیت کا حامل ہے جو نہ صرف سفر کو آسان بنائے گا بلکہ شہریوں کے معیار زندگی کو بھی بلند کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp