آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جہاں ہر جانب پاکستان کی تیاریاں زیرِ بحث ہے، وہیں اب لوگ ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کے شیڈول تک مختلف معلومات میں دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور سوال جو سب سے زیادہ پوچھا جا رہا ہے وہ یہ کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Myco
ایونٹ کو لائیو سٹریم کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لائیو سٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور ایپس پر دستیاب ہوں گے۔

انڈین شائیقین کے لیے Disney+ Hotstar اور Star Sports Network جیسے پلیٹ فارمز سے لائیو سٹریمنگ ہوگی۔

آسٹریلیا، یوکے ،امریکا میں کرکٹ شائقین چیمپینز ٹرافی کے میچز لائیو فاکس اسپورٹس، سکائی اسپورٹس، ولو ٹی وی پر دیکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان پلیٹ فارمز کی موبائل ایپس پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp