سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، سعودی عرب سرفہرست

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمندر پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.0 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں، جس سے ترسیلات زر میں سال بسال 25.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک ناکام؟ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں جولائی تا جنوری مالی سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 20.8  ارب ڈالر آئے،  جو جولائی تا جنوری مالی سال 2024 کے دوران موصول شدہ  15.8  ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7  فیصد اضافہ ہے۔

جنوری 2025 کے دوران سعودی عرب  میں مقیم پاکستانیوں نے 728.3 ملین ڈالر پاکستان بھیجے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 621.7 ملین ڈالر، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 443.6ملین ڈالر پاکستان بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں: جس نے بھی ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا اس میں سمجھ کی کمی ہے، خواجہ آصف

ریاست ہائے متحدہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 298.5  ملین ڈالر پاکستان بھیجے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے سول نافرنی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق تحریک کا پہلا مرحلہ جاری ہے، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کال دی گئی ہے کہ وہ اپنی ترسلات پاکستان نہ بھجوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے ساتھ ترسیلات زر کی بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے، عمران خان

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق حکومت سے مذاکرات کے دوران 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد کال واپس لی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟