جوڈیشل مسجٹریٹ پشاور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کور کمانڈر ہاؤس پشاور کے باہر احتجاج کرنے پر کیس کا سامنے کرنے والے صوبائی وزیر سمیت 5 ملزمان کو بری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رکاوٹیں راستہ نہیں روک سکتیں ہر حال میں لاہور جائیں گے، مینا خان آفریدی
جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور دولت خان نے کور کمانڈر ہاؤس پشاور کے باہر احتجاج کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم، ریجنل صدر عاصم خان، ایم پی اے فضل الٰہی اور تحصیل چیئرمین انعام خان کو بری کردیا ہے۔
کیس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن مفرور ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑک بندش اور نعرہ بازی کا الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کابینہ کے ساتھ کورکمانڈر ہاؤس کیوں گئے تھے؟ ترجمان نے بتادیا
عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔