عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے معاملے پر پارٹی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پارٹی بیانیے کا بوجھ نہ اٹھانے والے ارکان کو کور کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک بار پھر 26ویں ترمیم کو پاکستان کے عدالتی نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی تحریک انصاف نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ضروری ہے کہ ان پر توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا گیا، اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست دی ہے، کیونکہ ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل جبکہ ایک ایکٹنگ جج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں کیا اس بار وکلا تحریک کامیاب ہوسکتی ہے؟

گزشتہ روز وکلا کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ ججز کی تقرریوں کا معاملہ مؤخر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp