وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاور کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں گزری ہیں، ان کمپنیوں کے ملازمین کا کوئی فائدہ نہیں تو بوجھ عوام پر ہی پڑتا ہے، سیاسی مجبوریاں ہمیں مجبور کردیتی ہیں کہ ہم فیصلہ نہیں کرتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 1970 میں جب یوٹیلٹی اسٹور متعارف کروایا گیا تو اس کی بہت اہمیت تھی، اب ان اسٹورز پر غیر معیاری سامان ملتا ہے، یہ ادارہ دیوالیہ ہوچکا ہے، یوٹیلٹی ملازمین کی تنخواہیں عوام پر بوجھ ہیں، اس لیے ملازمین کو متبادل آپشنز دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا مستقبل کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے والے اداروں سے نجات حاصل کررہے ہیں، متبادل روزگار کے لیے سب کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے،نقصان والے اداروں کا متبادل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔