وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای نے ملاقات کی ہے۔

بدھ کو ہونے و الی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول جاری اقتصادی اصلاحات، مالی تعاون اور پاکستان میں برطانیہ کے سپورٹ پروگرامز کے تحت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ پاکستان کا معاشی جائزہ پیش کیا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں جس میں میکرو اکنامک استحکام کو جاری رکھنے اور معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی اور گورننس پروگرامز کے ذریعے برطانیہ کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے ساتھ برطانیہ کی مضبوط شراکت داری اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے پبلک فنانشل مینجمنٹ، ریونیو موبلائزیشن اور معیشت جیسے کلیدی شعبوں میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے ریمٹ پروگرام میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی اپنی رائے فراہم کی جس کا مقصد پاکستان میں محصولات کو متحرک کرنا اور ادارہ جاتی شفافیت کو بڑھانا ہے۔

وزیر خزانہ نے اس پروگرام کے فوائد اور خصوصیات کا اعتراف کیا اور پائیدار تکنیکی مدد اور استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے اقتصادی تعاون بڑھانے کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی