خواجہ سعد رفیق کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کیوں؟

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کرکے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔

ایکس پوسٹ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا۔ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی ایشن اور پورٹ اینڈ شپنگ کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنائی جا سکتی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایوی ایشن کو وزارت دفاع میں شامل کرنے سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا۔

وزارت ہوابازی بطور الگ وزارت ختم، وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا ہے۔ وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا ہے اور وزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر او پ رعملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ چھوڑنے سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا اہم بیان سامنے آگیا

وزارت دفاع نے وزارت ہوا بازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنزکو بھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14 جنوری2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا۔ مراسلے کے متن کے مطابق اب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

امریکی حملے کا خوف، عالمی ایئرلائنز وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

سعودی ولی عہد نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امریکی پیشکش مسترد کر دی

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا