موبائل فون میں استعمال کیے جانیوالے دنیا کے مقبول ترین پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنا نیا کی بورڈ ورژن کو متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس ضمن میں تجرباتی مراحل عبور کرلیا گیا ہے۔
میٹا کی ملکیت والی مقبول انسٹنٹ میسجنگ سروس واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فونز دونوں پر دستیاب ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اپنے گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعہ ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کی بورڈ کے نئے ورژن پر کام کر رہا ہے۔
واٹس ایپ کے کی بورڈ کا نیا ورژن چند دنوں میں متعارف کروائے جانے کی توقع ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ میں واٹس ایپ کے نئے ورژن کا اسکرین شارٹ شیئر کیا گیا ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیزائن کردہ نئے کی بورڈ میں سلیکشن بار کو نیچے سے اوپر کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کی بورڈ کے اس نئے ورژن میں ایپ ڈویلپر مختلف ایموجیز کو سلیکٹ کرنے والی بار کو شاید ہٹادیں، جو صارفین کو ایموجیز کی مختلف کیٹگریز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
مختلف ایموجیز سلیکٹ کرنے والی بار کو ہٹانے سے واٹس ایپ کے وہ صارفین متاثر ہو سکتے ہیں جو ایموجیز کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔
کیونکہ ایموجیز کی مختلف کیٹگریز کو سلیکٹ کرنے والے بار کو ہٹانے سے صارفین کو متعلقہ ایمجوجی ڈھونڈنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ کی بورڈ میں اس تبدیلی کی وجہ سے صارفین کو مطلوبہ ایموجی کے انتخاب کے لیے ایموجیز کے ذخیرہ میں سر کھپانا پڑے گا۔