راکھی ساونت سے شادی کب ہورہی ہے؟ مفتی قوی نے تاریخ بتادی

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 مفتی قوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے۔

مفتی قوی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے مفتی قوی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جارہے ہیں اور نکاح کی یہ تاریخ راکھی ساونت نے طے کی ہے۔

میزبان نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ انہوں نے 14 فروری کو ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو انہوں نے جواباً کہا کہ اس تاریخ کو شاید کوئی خاص دن ہوتا ہے۔ راکھی ساونت کے لباس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جب میزبان نے مفتی قوی سے پوچھا کے نکاح کرنے کے بعد راکھی کس قسم کا لباس پہنیں گی تو اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راکھی کو مکمل اسلامی لباس پہننا ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’یہ بھی ہوسکتا ہے میرا لباس تبدیل ہوجائے‘۔

مزید پڑھیں: دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟

مفتی قوی نے کہا کہ ’نکاح ہوجانے کے بعد ہنی مون پر کہاں جانا ہے اس کا فیصلہ راکھی ساونت کریں گی، وہ کہیں گی دن ہے تو ہم بھی کہیں گے دن ہے، اگر وہ کہیں گی شام ہے تو ہم مان لیں گے کہ شام ہے۔ اور ولیمہ پاکستان آکر کریں گے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا کرینہ کپور سے اچھا تعلق تھا اور راکھی ساونت کے بعد انڈیا سے اور بھی پرپوزل آرہے ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے جبکہ نکاح بیک وقت 4 بھی ہوسکتے ہیں، تاہم اگر کوئی ان جیسا شخص ہو تو نکاح درجنوں بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت

پروگرام کے دوران انہوں نے حریم شاہ کے ساتھ  اپنی ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ ہر خوش نصیب شخص نے ان کی اور حریم شاہ کی ویڈیو دیکھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر خاتون کے پاس ان کا نمبر ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم