پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پیپلزپارٹی سخت برہم

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے پنجاب کو بدانتظامی کا شکار صوبہ قرار دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو بلدیاتی حکومتوں کے معاملہ پر سمجھائیں گے اور حوصلہ بھی دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر میڈیا سے گفتگو علی حیدر گیلانی  کا موقف تھا کہ بلدیاتی اداروں کومستحکم کرنے میں پنجاب پیچھے جبکہ سندھ آگے ہے، حالانکہ آئین میں بلدیاتی حکومتوں کو جمہوریت کا تیسرا ستون قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی پنجاب حکومت سے راہیں جدا ہوسکتی ہیں، علی حیدر گیلانی

’ملک کے مسائل کا حل بااختیار بلدیاتی حکومتیں ہیں اور اس حل کا سب کو پتا ہے، ملک کا المیہ رہا ہے کہ حکومت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مالی اور انتظامی اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم سے گریزاں رہتی ہے۔‘

علی حیدر گیلانی نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کروا صوبے کی گورننس کو بہتر کرنے کا مشورہ  دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے چاہییں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پاور شیئرنگ، پیپلزپارٹی ن لیگ سے کیا چاہتی ہے؟

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے مطابق پنجاب 12 کروڑ سے زائد آبادی کا ناقابل عمل گورننس والا صوبہ ہے، جہاں اس حوالے سے بہتری کے لیے بھی مقامی حکومتوں کے قیام کے ضرورت سب سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp