لاہور ہائیکورٹ: ممکنہ پولیس آپریشن کیخلاف بشرٰی بی بی کی درخواست 1 لاکھ روپے جرمانہ کے ساتھ خارج 

جمعرات 20 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کےخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وکیل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا ہے۔

بشرٰی بی بی کی جانب سے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے پولیس کو زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک ہی نوعیت کی درخواستیں باربارکیوں دائرکی جاتی ہیں۔ معاملہ جب پہلے ہی لارجر بنچ کے زیر سماعت تھا تو علیحدہ سے یہ درخواست کیوں دائر کی۔

ان ریمارکس کے ساتھ عدالت نے بشرٰی بی بی کے وکیل اظہر صدیق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

درخواست میں بشرٰی بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے زمان پارک میں واقع ہمارے گھر پر پہلے بھی دھاوا بولا تھا جس کے دوران گھر کے اندر پولیس کی توڑ پھوڑ کاریکارڈ موجود ہے۔

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران زمان پارک میں مبینہ آپریشن کی اطلاعات کے پیش نظر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر حملہ، حیفا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنے کا اعلان، نیتن یاہو کی سنگین دھمکیاں

پاکستان نے شہریوں کے لیے ایران کے سفر سے متعلق ہدایات جاری کردیں

روس ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ولادی میر پیوٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، ایران اسرائیل جنگ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ اسرائیل ایران جنگ میں امریکا کا کردار؟ پاکستان بھی خطرے میں؟

مظفرآباد کا رتا قلعہ، ساڑھے 400 سال پرانا تاریخی ورثہ

کالم / تجزیہ

ڈاکٹر کون سا؟(دوسرا حصہ)

ایران اسرائیل جنگ بتائے گی پاکستان کیوں زندہ باد

’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘