بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیےبلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبا کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے بنک فنانسنگ کی جائے گی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ اسکیم کو آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی اوپن کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیےوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنک اسکوٹیز اسکیم متعارف، خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔