وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کردی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجو کیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے، لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔

مزید پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری

مریم نوازشریف نے کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ طلبہ کے لیے کسی بھی اسکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئرکے لیے ہونہار اسکالرشپ کی باضابطہ منظوری دی اور اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟