پیٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے پر انہیں سیل کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے والے پیٹرول پمپس کو بند کرے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق دیگر کی اسموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے جو 3 صفحات پر مشتمل ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ  پانی کے تحفظ کے لیے محکمہ ماحولیات نے متعدد اقدامات کیے ہیں، پیٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے انہیں سیل کیا جائے اور دوبارہ خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو مکمل بند کردیا جائے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پانی کے تحفظ کے لیے باقاعدہ تشہیری مہم چلائی جائے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اہم بات کیا ہے؟

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز  گھروں اور کمرشل عمارتوں میں پودے لگانے کے حوالے سے رولز بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!