فلپائن میں پیاز گوشت سے مہنگی ہو گئی

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانیوں کو آٹھ آٹھ آنسو رونے پر مجبور کرنے والی پیاز فلپائن میں بھی مہنگی ہو گئی۔

فلپائن میں پیاز کی قیمت گوشت سے 3 گنا بڑھ گئی، جہاں 1 کلو پیاز تقریباً 8 اعشاریہ 36 ڈالرز جبکہ 1 پورا چکن 3 ڈالرز میں خریدا جا سکتا ہے۔

فلپائن میں کم از کم یومیہ اجرت 6 اعشاریہ 84 امریکی ڈالرز سے کچھ اوپر ہے جو پیاز کی فی کلو قیمت سے کم ہے۔

فلپائن میں تقریباً 1 ماہ سے پیاز ایک لگژری آئٹم بن گئی ہے اور قیمتوں میں اضافے نے بنیادی سبزی کی قیمت کو گوشت سے کئی گنا زیادہ بڑھا دیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فلپائنی حکام نے پیاز کی غیر قانونی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فلپائن کے بہت سے شہری موجودہ صورتِ حال کا ذمے دار حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر فلپائنیوں کی جانب سے حکومت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

کچھ ریسٹورنٹس نے پیاز پر مشتمل مصنوعات کی فروخت بھی بند کر دی ہے، برگر کے ساتھ ملنے والے پیاز کے لچھے بھی مینیو سے غائب ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp