آئی ایم ایف کے وفد نے ججز سے نہیں، چیف جسٹس سے ملاقات کی، اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ججز کو نہیں بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، چاہتے ہیں آئندہ فیصلے بھی انصاف پر مبنی ہوں، اعظم نذیر تارڑ

جمعرات کوسینیٹ آف پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدلیہ کے کچھ پروگرامز ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے عالمی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے ’آئی ایم ایف‘ کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مانگا۔

مزید پڑھیں:وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق سے متعلق نیشنل پروگرام شروع کرنے کا اعلان

وزیر قانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد ججز سے نہیں بلکہ صرف چیف جسٹس آف پاکستان کو ملا ہے۔ چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، اسی لیے آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مانگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف والے چیف جسٹس آف پاکستان سے کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پر بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مجوزہ آئینی ترمیم پر تجاویز دینے میں ناکام رہی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو آئی ایم ایف کو اتنی چھٹیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں، لیکن آئی ایم ایف کا یہ مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp