بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، چاہتے ہیں آئندہ فیصلے بھی انصاف پر مبنی ہوں، اعظم نذیر تارڑ

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر قانون وسینیٹراعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ٹرائل کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے میں اپنی صفائی میں کوئی گواہ اور ثبوت پیش نہیں کر سکے، فیصلہ آ چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، چاہتے ہیں کہ ملک میں فیصلے اسی طرح حق اور انصاف پر مبنی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم

جمعہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتساب عدالت کی جانب سے 14 سال قیداور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے بعد جب برطانیہ کی کرائم ایجنسی نے تحقیقات کی تو انہوں نے حسن نواز کے معاملے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا تھا، اس کے بعد معاملہ بحریہ ٹاؤن تک جا پہنچا، وہاں پر 190 ملین پاؤنڈ کو ایڈجسٹ کیا گیا، یہ معاملہ پھر کابینہ میں بھی آیا۔

قانون یہ ہے کہ اگر معاملہ حل بھی ہوجائے تو اس طرح کا متنازع پیسہ دُنیا کے تمام ممالک نے مل بیٹھ کر قانون اور فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ایسی رقم عوام کے ٹیکس سے ہوتی ہے، جو کسی نا کسی طریقے سے باہر پہنچائی جاتی ہے، یہ پیسہ اور رقم واپس اسی ملک کے عوام کو ملنی چاہیے ۔

مزید پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان

190 ملین پاؤنڈ واپس ریاست کو ملنے تھے، عمران خان کے دور حکومت میں ایک بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا اور کہا گیا کہ برطانیہ میں 190 ملین پاؤنڈ ضبط شدہ ہیں وہ واپس حکومت پاکستان کو ملنے ہیں پھر اس رقم کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ ہوا اور سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے گئے۔

یہ مقدمے ایک سال چلا، شہادتیں ریکارڈ ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو حق حاصل تھا کہ وہ اپنے صفائی میں ثبوت اور گوہان پیش نہیں کیے، جو گفتگو کرکے گئے ہیں وہ اس وقت کابینہ کا حصہ تھے، انہیں میڈیا پر بات کرنے کے بجائے عدالت میں ثبوت اور گوہان پیش کرتے۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا

ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو بہت موقع دیا، جرح کی بہت کوشش کی گئی، 30 سے 31 مرتبہ جرح کی کوشش کی گئی اور تاریخیں مقرر کی گئیں لیکن کوئی بھی ثبوت اور گواہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکا، اب ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، ہم ملک میں نظام انصاف چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپیل کا حق استعمال کریں اور آئندہ بھی فیصلہ انصاف اور میرٹ پر ہو۔

پی ٹی آئی نے کیس میڈیا اور سیاسی بنیادوں پر لڑا، وزیر اطلاعات

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 3 اور 4 دن سے مذہب کارڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے، آپ نے جس کی رقم ضبط کی اسی کو واپس کر دی، بانی پی ٹی آئی عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کیس میڈیا پر اور سیاسی بنیادوں پر لڑا گیا، القادر ٹرسٹ کے ذریعے غیر قانونی رقم کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp