پاکستان تحریکِ انصاف سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا سوال اپنے ہی دوستوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا‘۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے ایکس پر پہلی پوسٹ کیا کی؟
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
صحافی عاصمہ شیرازی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پارلیمنٹ میں ایک بار پھر’مجھے کیوں نکالا‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
پارلیمنٹ میں ایک بار پھر"مجھے کیوں نکالا"کی گونج۔۔۔😀 pic.twitter.com/g3N80zy7sE
— Asma Shirazi (@asmashirazi) February 14, 2025
احسن واحد لکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف اور شیر افضل مروت کا دکھ ایک جیسا ہے، دونوں کا بس ایک ہی سوال ہے ’مجھے کیوں نکالا‘۔
میاں نواز شریف کا دکھ اور شیر افضل مروت کا دکھ ایک جیسا ۔۔!
بس ایک ہی سوال ۔۔ مجھے کیوں نکالا ۔۔! pic.twitter.com/433d0cY5Ba
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) February 14, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ شیر افضل مروت کی انہی حرکتوں کی وجہ سے انہیں پارٹی سے نکالا گیا۔
اسکی انہی حرکتوں کی وجہ سے ۔
— ABID Gujjar (@abidjalali55) February 14, 2025
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے خلاف بیانات دیے ہیں جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔ اوریہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل بھی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں، ویڈیو وائرل
شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں لکھا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے بہت دکھ ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان افراد کی وجہ سے نکالا گیا ہوں جنہوں نے مجھے کبھی پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو میں اسے عزت سے قبول کروں گا لیکن کبھی رعایت نہیں مانگوں گا تاہم مشکل حالات میں متحد کھڑے رہنے والے پی ٹی آئی لیڈرز اور ورکرز سے یہ ضرور کہوں گا کہ نا انصافی کے خلاف آواز ضرور اٹھائیں۔