انصاف کو تسلیم کرتے ہیں آپ کے ہتھوڑے کو تسلیم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعرات 20 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالہ سے سیاسی مذاکرات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمٰی کے تین رکنی بینچ پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح طور پر سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انصاف کو تسلیم کرتے ہیں لیکن آپ کے ہتھوڑے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ’ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عدالت کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی کہ وہ کون سا کردار ادا کر رہی ہے۔ عدالت واضح کرے کہ وہ عدالت ہے یا پنچائیت ہے۔

’آج ہتھوڑے کو سامنے رکھ کر کہا جا رہا ہے کہ بات چیت کریں۔ جس بینچ پر ہم نے عدم اعتماد کیا آج اس کے سامنے پیش کیوں ہوں۔ عدالت جس اختیار کے تحت دھونس دکھا رہی ہے اب اسکا اختیار نہیں رہا ہے۔‘

حکمراں اتحادی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت عمران خان کے لیے لچک پیدا کر سکتی ہے تو ان کے لیے کیوں نہیں کرسکتی۔ سپریم کورٹ اپنے روپے میں لچک پیدا کرے۔

عمران خان کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں قومی سلامتی کے تقاضوں کا علم ہی نہیں ہے۔ ’جس شخص کو اب تک نا اہل ہو جانا چاہیے تھا عدالت اس شخص کوسیاست کا محور بنا رہی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سب سے بالادست ادارہ ہے، پارلیمنٹ کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا ہے۔ جبر سے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

’اس شخص سے مزاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو کہتا ہے کہ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد فیصلہ کروں گا کہ انتخابات کو ماننا ہے یا نہیں‘

مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کی کسی ایک تاریخ پراتفاق کریں، جبرسے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی توہم عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی