آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔
جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟
اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کر نے کے مواقع میسرہوں گے۔
جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 ’گرین ایگری مال‘ تیار کیے جاچکے ہیں جبکہ سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 ’گرین ایگری مال‘ کی تکمیل متوقع ہے، عام کسانوں کی تربیت کے لیے ’اسمارٹ ایگری فارم‘ کا قیام ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔