’70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں‘، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔

کبریٰ خان نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور گوہر رشید خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری تصویر میں دونوں اداکاروں نے ہاتھ غلاف کعبہ پر رکھے ہوئے ہیں۔

کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کی کرسی کے سائے تلے، 70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں اور اللہ کی رحمت بارش کی مانند ہم پر برس رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ’قبول ہے‘ لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

تصاویر شیئر کرنے پر ساتھی اداکار اور مداح انہیں مبارکباد دیتے نظرآ رہے ہیں، اور اس نئی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے دوست ان کی شادی کے ہر لمحے کو خوبصورت اور یادگار بنا رہے ہیں۔ چند دن قبل دونوں کی ڈھولکی کے فنکشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے بعد لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان والی بال کا میچ کھیلا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا۔

پھر گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ ’پری ویڈنگ پکنک‘ منا رہے تھے۔ انہوں نے یہ پکنک ہوسٹ کرنے پر اپنے دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp