نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 زائرین جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق
حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے وین سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق زائرین نواب شاہ سے سہون شریف لال شہباز قلندر کے عرس پر جارہے تھے۔
زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں سے وین پر سیہون شریف کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔














