آنکھوں کے سادہ ٹیسٹ سے دل کی بیماریوں کی تشخیص ممکن

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آنکھوں کا ایک سادہ ٹیسٹ کسی شخص کے دل کی بیماری کے خطرے کا پتہ لگاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مریضوں کی آنکھوں میں خون کے ناقص بہاؤ کے نشانات پر مریضوں کے ریٹنا کو اٹھایا گیا ہے ۔ اور یہ دل کے مسائل کی علامت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماری اکثر خون کی ناکافی گردش کا باعث بن سکتی ہے اور ریٹنا میں خلیوں کے مردہ ہونے کا سبب بن سکتی ہے ۔ مردہ خلیے ریٹنا میں مستقل نشان چھوڑ دیتے ہیں

واضح رہے کہ ریٹنا آنکھ کا وہ حصہ جو روشنی کو دماغ کے برقی سگنل میں بدلتا ہے ۔ ریٹنا میں موجود نشانات دل کی بیماریوں کی علامات ہو سکتی ہیں

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو ہیلتھ کے ریٹنا سرجن اورمطالعہ کے مرکزی مصنف ڈاکٹر میتھیو باخوم امید کرتے ہیں کہ ریٹنا اسکیمیا مریضوں کو دل کی بیماری کے خطرے کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونیورسٹی کے ہیلتھ کلینک کے ڈاکٹر اب اسکین کے دوران اسکیمیا کی شناخت ہونے پر مریضوں کو سیدھے امراض قلب کے پاس بھیجنے پر غور کرتے ہیں۔

آنکھوں کا یہ غیرنقصان دہ سکین صرف چند سیکنڈ لیتا ہے ۔ اکثر آپٹشین اس اسکین کو معمول کے ٹیسٹوں میں تجویز کرتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ وسیع پیمانے پربصارت کی صورتحالکی تشخیص کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

روٹین کی طبعی جانچ پڑتال میں دل کی بیماری کی باقاعدگی سے جانچ نہیں کی جاتی ہے اور شہریوں میں عام طور پر اس وقت تک دل کی بیماریوں کی تشخیص نہیں ہوتی جب تک کہ وہ علامات کا شکار نہ ہوں۔

عام طور فالج دل کی بیماری کی پہلی علامت ہو سکتی ہے۔ جو کہ دل کے دورے کے ساتھ ساتھ ایک ہنگامی حالت سمجھی جاتی ہے، ہائی بلڈ پریشر اور ناکافی ورزش ان خطرات کو بڑھا دیتے ہیں

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہر سال برطانیہ میں دل کے دوروں کی وجہ سے دو لاکھ افراد اسپتال آتے ہیں ، جبکہ امریکہ میں سالانہ آٹھ لاکھ افراد ہارٹ اٹیک کا شکارہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp