چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج پشاور کا دورہ

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج پشاور کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی، بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ چیف جسٹس نے بچوں کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کے مرحوم والد عمر خان آفریدی اس ادارے کے سرپرست رہے ہیں۔ ایس او ایس ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: خرطوم خانہ جنگی، یتیم خانے کے 50 بچے بھوک پیاس سے دم توڑگئے

اس وقت ایس او ایس ویلج میں قریباً 121 بچے مقیم ہیں، جن کی عمر 25 سے 26 سال تک ہیں۔ ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو رہائش فراہم کرتا ہے۔ بچوں کو ماسٹرز تک معیاری تعلیم اور تکنیکی مہارتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی شادیوں کے انتظامات بھی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp