ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولسی کے اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے 4 گینگز کے 12 کار چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کار لفٹرز سے اسلام آباد، راولپنڈی اور سندھ سے چوری کی گئیں گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا؟ اعدادوشمار جاری
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان ڈاون ماڈل کی کرولا، مہران، خیبر، بولان، کلٹس گاڑیوں چراتے تھے، ملزمان گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اور ماسٹر چابیوں کے ذریعے چوری کی واردات کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔