اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا؟ اعدادوشمار جاری

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور جنوری کے مہینے میں 2 ہزار637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس ک جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے ملزمان سے 24کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جنوری کے دوران سنگین جرائم، ڈکیتی، سرقہ بالجبر میں ملوث 99 گینگز کے 228 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قاتل کو گرفتار کرلیا

جنوری کے دوران منشیات فروخت کرنے والے 205 منشیات فروش گرفتار، منشیات فروشوں کے قبضے سے 27کلوگرام چرس، 72 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 11  کلوگرام آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں 334 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن کے قبضے سے50 رائفلز، 05 کاربین، 540 پستول اور33 خنجر برآمد کیے گئے۔

اسلام آباد پولیس نے اشتہاری مجرموں، عدالتی مفروروں اور عادی مجرمان کیخلاف بلاتفریق کارروئیاں عمل میں لاتے ہوئے 371مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں