ملکی مسائل اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ملک کو جو مسائل درپیش ہیں وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور نے 4 ماہ میں عمران خان کے وکلا کو 11 کروڑ کا فنڈ دیا، شیر افضل مروت

وہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل ہیں۔

نظریہ پاکستان اور ملک کے آئین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے

مشاورتی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ملک کو جو مسائل درپیش ہیں وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ ہمیں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان اور ملک کے آئین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں قومی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔اہم قومی معاملات پر ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مختصر وقت میں دوسری دفعہ یکجا ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ مجلس مشاورت اہم ملکی مسائل کے حل کے لیے وسیع تر قومی اتحاد کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کرے گی۔ میں صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کی طرف سے مجلس مشاورت میں شرکت پر علما و زعما کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قومی مفاد کے معاملات پر ہم سب متفق ہیں

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ملک کو جو مسائل درپیش ہیں وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایات جاری

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کے معاملات پر ہم سب متفق ہیں۔ ہمیں تمام سیاسی اور انفرادی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لئے قوم کی سمت کو درست کرنا ہوگا۔

چیلنجز کا سامنا ہے

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مختلف سطح پر بہت کوششیں کی گئیں لیکن ان کے حوصلہ افزا نتائج سامنے نہیں آئے۔ خیبر پختونخوا کو امن و امان کے حوالے سے بہت چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں حالات کو خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے۔ملک کے حالات کو خراب کرنے میں فرقہ واریت،  لسانیت اور علاقائیت جیسے مسائل کا دخل ہے۔

امن و امان افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں امن و امان پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔ ملک میں جاری دہشتگردی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات کی ضرورت ہے۔

کرم کا مسئلہ فرقہ واریت کا نہیں

وزیر اعلیٰ  نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ کرم کا مسئلہ فرقہ واریت کا نہیں کچھ عناصر اپنے مفاد کے لیے صورتحال کو خراب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں کرم میں صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے اسلامی تعلیمات اور ملکی آئین پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنا کر ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر آواز اٹھانا ہوگی

انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ، سیاسی کارکن اور پاکستانی شہری مجلس مشاورت کے فیصلوں اور تجاویز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بناؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

یہ ہمیں غیرمستحکم کرسکتے ہیں مگر ایک انچ بھی زمین نہیں لے سکتے، ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘