عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایات جاری

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات کے دوران عمران خان کو کن مقامات پر منتقل کرنے کی آفر ہوئی، علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف

میڈیا رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی جس پر بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا معاملہ، عمر ایوب کھل کر سامنے آگئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے