حال ہی میں آئی ایس پی آر انٹرن شپ 2025 کے تحت شرکاء نے لاہور گیریزن شوٹنگ گیلری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء کا شوٹنگ گیلری میں استقبال کیا گیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
طلباء نے رینجز پر مختلف ہتھیار چلانا سیکھے اور فائرنگ سے محظوظ ہوئے، شرکاء تیر اندازی اور سکیٹ شوٹنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔
شرکا نے یہ تجربہ حاصل کرنے کی سہولت پر پاک فوج سے اظہار تشکر و مسرت کیا۔
یہ بھی پڑھیے: قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر
اس حوالے سے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ یہ میری یہاں پہلی آمد ہے اور مجھے یہ جگہ بہت پسند آئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی بار ہتھیار چلایا اور یہ تجربہ شاندار رہا۔
ایک دوسرے طالب علم نے کہا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے تحت ہمیں لاہور گیریزن شوٹنگ گیلری لایا گیا جہاں میں نے گن فائر کیے، یہاں آ کر زبردست تجربہ ہوا، نئی چیزیں دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔
طالب علم کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کچھ دریافت کیا اور زبردست تجربہ حاصل کیا، ہم آئی ایس پی آر کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ شاندار موقع فراہم کیا۔