خارجی عناصر ریاست کے سامنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ رحم کی توقع کر سکتے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔ یہ خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی رواں ماہ 12 فروری کو یونیورسٹیز اور کالجز کے نوجوان طلبا سے خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں اور فوج کا یہی تو مزہ ہے کہ کوئی سندھی، بلوچی، پنجابی پٹھان نہیں بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔

مزید پڑھیں: مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف نے نوجوانوں سے گفتگو میں کہا کہ جب تک قوم خصوصاً ہمارے نوجوان فوج کے پیچھے کھڑے ہیں تب تک پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔ قران مجید کی آیات کے حوالے دیتے ہوئے آرمی چیف نے مزید واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے حوالے سے قران مجید میں واضح احکامات اور سزائیں متعین ہیں۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔ یہ خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔

نوجوان خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل سرمایہ اور مستقبل قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان ہنر سیکھ کر خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔

12 فروری کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یونیورسٹیز اور کالجز کے نوجوان طلبا کے اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوانوں سے ملاقات اور خطاب کے دوران آرمی چیف نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تعلیمی کیریئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ایسے ہنر سھکیں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔

مزید پڑھیں: فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف نے پاکستان پر خطرات اور ان کے اثرات بالخصوص سرحد پار دہشتگردی کے خطرے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور جدت طرازی کی صلاحیت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔

آرمی چیف نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی اور دہشتگردی کی لعنت کے خلاف قومی جدوجہد میں پاکستانی عوام ، فوج اور امن و امان قائم کرنےوالے اداروں کی قربانیوں کو اور کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانیت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کی فکری نشوونما کے لیے پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل