سوشل میڈیا فلٹرز سے نوجوانوں میں پیدا ہوتے نفسیاتی مسائل کا حل کیا ہے؟

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا فلٹرز کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں ڈپریشن اور پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، والدین اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ ان کی صحت مند مصروفیات کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے، درخواست دائر

سوشل میڈیا ماہر محمد حسین نے ماہرین نے اتوار کواپنے ایک انٹرویو کے دوران نوجوانوں کی صحت پر سوشل میڈیا کے خطرناک اثرات پر روشنی ڈالی۔

نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کمی

انہوں نے خاص طور پر بیوٹی فلٹرز کے استعمال کے خطرات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان کے بڑھتے ہوئے استعمال سے نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کمی، جسمانی عدم اطمینان اور بے چینی پیدا ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا کے ایک اور ماہر نے متنبہ کیا کہ سیلفیز پر فلٹرز کا استعمال یا تصویروں میں ترمیم کرنے سے افراد غیر حقیقی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

’پرفیکٹ‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح وہ اپنے آپ کو حقیقی لوگوں کی بجائے ’پرفیکٹ‘ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے صارفین خود کو اپنے خیالات، جذبات اور جسمانی احساسات سے منقطع محسوس کر سکتے ہیں اور ان میں مسخ شدہ احساس پیدا ہوسکتا ہے۔

خطرات سے آگاہی

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اور سرپرستوں کو زیادہ فعال انداز اختیار کرنا چاہیے اور ان خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے اور منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا کے ماہر محمد حسین نے خبردار کیا کہ نوعمر لڑکیاں خاص طور پر سوشل میڈیا پر بیوٹی فلٹرز کے منفی اثرات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلٹرز خوبصورتی کے غیر حقیقی معیارات بناتے ہیں۔ مزید برآں لائکس اور کمنٹس کے ذریعے تصدیق کی مسلسل ضرورت ان کی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

والدین اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں

والدین اور سرپرستوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے خطرات کے بارے میں کھل کر بات کریں اور ایک مثبت جسمانی تشخص کو فروغ دیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ انہوں نے بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پارک میں لے جائیں، ان کے ساتھ کھیلیں یا صرف بات چیت کریں۔ اس سے ان کے ساتھ آپ کا رشتہ مضبوط ہو گا اور تفریح ​​کے لیے سوشل میڈیا پر ان کا انحصار کم ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا