پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم البحر 15 جنگی مشقوں کو پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس قرار دیا ہے۔
میں نے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی، اور پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نوید اشرف کے ساتھ “نسيم_البحر 15” مشقوں میں شرکت کی، یہ مشقیں جو 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہیں، دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔ pic.twitter.com/Y22PPS3018
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) February 16, 2025
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کے لیے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے لکھا کہ ’ میں نے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی اور پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نوید اشرف کے ساتھ ’نسيم البحر15‘ مشقوں میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ شیلڈ 2024 مشق اختتام پذیر، سعودی عرب کی بانافیا ٹورناڈو طیاروں کے ساتھ شرکت
انہوں نے لکھا کہ یہ مشقیں جو 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہیں، دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں سندھ شیلڈ 2024 مشترکہ فضائی مشقیں 27 اکتوبر 2024 کو ختم ہوئی تھیں جن میں سعودی عرب، مصر، ترکی اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کی فضائی افواج نے بھرپور حصہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں: مشترکہ پاک سعودی فوجی مشقیں ’البتار۔ون‘ اختتام پذیر
اس سے قبل 4 ستمبر 2023 کو بھی پاکستان اور سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ تربیتی مشقیں ’البتارون‘اختتام پذیر ہوئی تھیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیراٹ میں منعقدہ اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی اور مشقوں کے آخری دن کی مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔