نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 18 فروری کو اقوام کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں یہ اجلاس “کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری” کے عنوان سے سلامتی کونسل کی زیر نگرانی منعقد ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں کثیر الجہتی قابل عمل اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک پہنچنے پر ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔